گول کیپر کی آنکھوں میں شعاعیں ڈالی گئیں: روسی کوچ

Jun 28, 2014

برازیلیا(سپورٹس ڈیسک )روس نے دو ورلڈ کپوں میں سات میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے۔روس کی فٹبال ٹیم کے کوچ فابیو کپیلو کا کہنا ہے کہ الجزائر کے خلاف میچ کے دوران گول کیپر ایگور آکن فیف کی آنکھوں میں لیزر شعاعیں ڈالی گئی تھیں جس کے باعث گول ہوا۔ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے رنگ کی لیزر آکن فیف کی آنکھوں میں ڈالی گئی اور اس کے چند سیکنڈ بعد ہی الجزائر کے اسلام سلیمانی نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔روس کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے الجزائر کو شکست دینا لازمی تھا۔ فابیو کا کہنا ہے کہ گول کیپر کے چہرے پر لیزر کی شعاعیں ڈالی گئیں جس کے باعث گول ہوا۔ یہ کوئی بہانہ نہیں ہے۔ آپ فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں۔فابیو نے میچ کے بعد فیفا حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ روس نے دو ورلڈ کپوں میں اپنے سات میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔فابیو سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں تو ان کا جواب تھا ’اگر روس چاہتا ہے کہ میں کوچ رہوں تو میں رہوں گا۔

مزیدخبریں