ریوڈی جنیرو (آئی این پی) برازیل میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ایک لاکھ 90 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔ میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے سب سے زیادہ ہم آہنگی دفاعی چیمپئن سپین کے کھلاڑیوں میں نظر آئی۔ سپین کی ٹیم کے پہلے ہی مرحلے میں آؤٹ ہو جانے کے باوجود اس ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیلے گئے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ 1703 مرتبہ اپنے کھلاڑیوں کو پاسز دئیے۔ ایران کی ٹیم بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی مگر اس کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے 92 حملے ناکام بنا کر دوسری ٹیموں پر برتری حاصل کر لی۔ ہالینڈ کی ٹیم دس گول کے ساتھ گول بنانے میں سرفہرست ہے۔ فرانس کے کھلاڑیوں کو حریف کے گول پوسٹ پر حملے کرنے میں بازی حاصل ہے جنہوں نے 62 بار ٹرائی کی۔ ایک اندازے کے مطابق رف کھیل پر فی میچ دو ریڈ اور دو یلو کارڈ کا کھلاڑیوں کو سامنا رہا۔