چیئرمین پی سی بی آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی تمام اہم معاملات کا جائزہ لیکر اسے حتمی منظوری کے لیے چیئرمین کو بھجوایا کریگی۔ کمیٹی میں انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کیساتھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو شامل کیا گیا ہے۔   ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی کے آئین، انسداد بدعنوانی، ضابطہ اخلاق، سالمیت اور ہیومن ریسورس سے ترقیاتی امورنمٹانے کی بھی مجاز ہوگی۔ کمیٹی آئی سی سی بورڈ کو انتظامی اور آپریشنل معاملات میں تجاویز دیا کریگی۔ عالمی کرکٹ کے ایگزیکٹو کلب میں پاکستان کے انتخاب کو نجم سیٹھی کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ میں نمائندگی سے پاکستان اہم  اور کلیدی فیصلوں میں شریک ہو سکے گا۔  پاکستان اب کرکٹ کی عالمی برادری میں اگلی صفوں میں کھڑا ہوگا اور اسکا یہ مقام جتنا اہم ہے اتنا ہی غیر متنازع بھی ہوگا۔ فاسٹ باولر محمدعامرکیس کی بابت چیرمین پی سی بی کہنا تھا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم عامر کی کرکٹ میں قبل از وقت واپسی کی طرف ایک اوراہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عامر ہمیں گراونڈ میں باولنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...