بولیویا: پارلیمنٹ کے باہر نصب گھڑی کی سوئیاں الٹی چلیں گی

Jun 28, 2014

لاپاز (بی بی سی)  بولیویا کے ایک شہر میں ایک گھڑی کے نمبروں کی ترتیب الٹ دی گئی ہے اور اسے جنوبی گھڑی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ گھڑی لا پاز شہر میں واقع بولیویا  کی پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر لگی ہے۔ نہ صرف ہندسوں کی ترتیب الئی ہے بلکہ سوئیاں بھی بائیں سے دائیں جانب گھومتی ہیں۔  اس گھڑی کے نہ صرف ہندسوں کی ترتیب الٹ دی گئی ہے بلکہ گھڑی کی سوئیاں بھی عام گھڑیوں کے برعکس بائیں طرف سے دائیں جانب گھومتی ہیں۔ بولیویا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ چوکیہاسا نے اس گھڑی کو ’جنوب کی گھڑی‘ کا نام دیا ہے۔ گھڑی میں یہ تبدیلی بولیویا کے شہریوں کو اپنی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کا احساس کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں