عمران طاہر القادری کا مقصد ایک ہے انہیں اکٹھا ہونا چاہئے: شیخ رشید

اسلام آباد (وقت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عمران خان کے جلسے میں نہیں گیا۔ میں نے عمران سے معذرت کرلی تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اور طاہر القادری کو اکٹھنا ہونا چاہئے۔ انہوں نے 8 پی ایم وِد فریحہ ادریس میں انٹرویو میں کہا کہ پہلے طاہرالقادری نے سخت سردی کا انتخاب کیا، اب سخت گرمی میں آئے ہیں۔ طاہر القادری اور عمران خان کا مقصد ایک ہی ہے اگر طاہر القادری کی کال فیصلہ کن ہے تو میں ان کے ساتھ ہوں گا۔ آئی ڈی پیز کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے نوازشریف پٹرول پر ٹیکس لگا دیں۔ پہلے 5 سال چوروں نے حکومت کی اب ہول سیلر اقتدار میں ہیں۔ حکومت نے سرکاری محکمو ں میں غلط تعیناتیاں کی ہیں۔ راولپنڈی میں میٹرو بس کیلئے سڑک کھود دی گئی ہے۔ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں۔ بیشتر حصوں میں تو فوج ہے، حکومت نے اور کیا دینا ہے۔ ملک میں ایک قسم کا منی مارشل لاء لگا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...