اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایچ او بی سی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر حتمی فیصلہ 30 جون کو ہو گا۔