وفاقی اور پنجاب حکومت نے رمضان میں دفتری اوقات کا نیا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد+ لاہور (اے این این+ این این آئی) وفاقی حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا نیا شیڈول جاری کردیا جبکہ پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن  کے مطابق ماہ رمضان میں وفاقی دفاتر ہفتے میں 6 دن کھلنے والے دفاتر  جمعہ کے علاوہ بقیہ ایام میں صبح 8 سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ وفاقی دفاتر پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 سے 2 تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو یہ ٹائمنگ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔  علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 روز کام کرنیوالے ضلعی سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے میں 5 روز کام کرنیوالے سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن