لاہور(نامہ نگار) بیدیاں روڈ پر ایک گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد ہلاک جبکہ 3 سالہ بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ بیدیا ںروڈ مانانوالہ سٹاپ کے رہائشی عرفان کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے کمرے میں موجود ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے جس سے عرفان اورضیاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 سالہ عبد الرحمان، 14 سالہ علی اور17 سالہ آصف زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر 3زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا۔پولیس کے مطابق اتفاقی حادثہ تھا۔
2 افراد جاں بحق
بیدیاں روڈ: گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی
Jun 28, 2014