حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی حافظ آباد کے جنرل سیکریٹری وسیم عباس گجر نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہر دور کے آمر سے مقابلہ کیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ جبکہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی تاریخ آمروں کے زیر سایہ رہی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں اسوقت لوڈشیڈنگ ، مہنگائی، اور بے روزگاری ملک دشمن پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے کارکنان موجودہ دور کے آمروں کے خلاف بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔