وزارت مذہبی امور عمرہ زائرین کو ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچائے: ایس اے حمید

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ 96 ایس اے حمید نے کہکا کہ حکومت ، سعودی سفیر اور وزارت مذہبی امور عمرہ زائرین کو لوٹنے کا فوری نوٹس لیں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی عام آدمی کیلئے آسان بنائیںکیونکہ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس زائرین کو عمرہ ویزہ ایک لاکھ روپے اور ٹریول ایجنٹس 80ہزار میں ٹکٹ فروخت کر کے انکی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جبکہ ہر سال کی طرح حکومت اور وزارت مذہبی امور عوام کے لٹنے کا تماشہ دیکھ رہی ہے جو انتہائی افسوس ناک فعل ہے۔ حکومت ، سعودی سفیر اور وزارت مذہبی امور عمرہ زائرین کو لوٹنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کریں تاکہ اخراجات کی وجہ سے کو ئی بھی زائر عمرہ کی ادائیگی سے محروم نہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن