بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے : چودھری منیر

الہ آباد / ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما چودھری منیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ بھارت ملک میں افراتفری اور عدم استحکام چاہتا ہے مگر پاکستانی عوام اتحاد کی قوت سے اس ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے پاک فوج دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کی کمر توڑ رہی ہے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری رہنا حالات اور وقت کا تقاضا ہے۔

ای پیپر دی نیشن