حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت) ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف حادثات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے ہم مہذب قوموں کی صف میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج لیاقت علی نے یہاں ونیکے چوک، فوارہ چوک، لاری اڈہ پر شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔
ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ہم مہذب قوموں کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں: لیاقت علی
Jun 28, 2015