حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)پنجاب پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور ٹریفک سیفٹی قوانین کے سلسلہ میں آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج پیٹرولنگ پوسٹ اقبال نگر عبدالحفیظ نے ڈرائیوروں اور شہروں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر اور ٹریفک سیفتی قوانین کے حوالہ سے تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے احتیاط سب سے ضروری ہے ۔