مسلم لیگ (ن) کا ویژن عوام کے حقوق کی بالادستی ہے: عامر یعقوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین ڈیموکریٹک لا ئرز فورم عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور عملی اقدامات کرکے حالات بہتر بنائیں گے۔ وہ علامہ اقبال ٹائون میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلند حوصلے اور جذبے سے ایک ایک لمحہ ملک وقوم کی بھلائی کیلئے صرف کر رہی ہے۔ حکومت کامیابی کیساتھ عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔ عوام کی خدمت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ میاں برادران کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کر دیا گیا ہے ۔ ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے جال بچھا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا ویژن عوام کے حقوق کی بالادستی ہے۔ قوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ ادوار میں شامل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...