کینیڈا میں کیفے کے باہر فائرنگ کرنیوالے مشتبہ شخص کا خاکہ جاری

ٹورنٹو( صباح نیوز)کینیڈا میں ازلنگٹن ایوینیو میں کیفے کے باہر فائرنگ کرنے والے مشکوک شخص کا خاکہ پولیس نے جاری کر دیا ہے۔یارک ریجنل پولیس نے پانچ فٹ گیارہ انچ کے ایک مشتبہ شخص کا خاکہ جاری کیا ہے،اس نے گرے رنگ کا ہڈ پہن رکھا تھا جبکہ چہرہ کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔ایک اور تصویر میں اس مشکوک شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ اس نے گذشتہ روز ازلنگٹن ایوینیو میں ایک کیفے کے باہر مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے فائرنگ کی تھی جس سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...