ابو جا (اے پی پی) نائیجریا کی ریاست اوگن میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجرین حکام کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا جو ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ حکام کے مطابق حادثہ میں بس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والے اولابسو اونابنجو یونیورسٹی کے طلباء تھے جو مسافر بس میں سوار تھے۔
نائیجریا: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ، 18 طلبا ہلاک
Jun 28, 2015