کامیاب پالیسیوں سے دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، سفارتخانے اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں : طارق فاطمی

برسلز (نامہ نگار) وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے برسلز میں پاک میڈیا سنٹر کے وفد سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کامیاب پالیسیوں کی بدولت دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان کا وقار دن بدن بڑھ رہا ہے۔ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جس کی وجہ حکومت پاکستان کی پالیسیاں ہیں۔ حکومت دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے۔ ان کے تمام تر مسائل حل کرکے انہیں پاکستان کی ترقی میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی آگے بڑھیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کو مضبوط کرنے کا ہے۔ حکومت نے تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بالخصوص نادرا کارڈز، پاسپورٹ کا حصول بروقت اور یقینی بنائے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نادرا کارڈز کے حصول کو بروقت اور تیزرفتاری سے سروسز فراہم کرنے کیلئے حکومت پالیسی مرتب کر چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...