مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی انتہاپسندوں کی جانب سے مساجد کی بیرونی دیواروں پر مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں سے نفرت پرمبنی چاکنگ کی گئی جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ شمالی بیت المقدس کی جامع مسجد شومان کی بیرونی دیواروں پر رات کے اوقات میں عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعرے تحریر کیے گئے۔ جن میں عرب، مسلمان اور فلسطینی مردہ باد کے نعرے بھی شامل تھے۔