طاہر القادری، ثروت قادری، شیخ رشیدمفتی منیب سمیت متعدد رہنما ﺅںکا حامد رضا کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

لاہور (سپیشل رپورٹر) مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کے صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلیفونک پر رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی اور انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کرنیوالے رہنماﺅں میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، شیخ رشید احمد، صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی، جے یو پی کے سیکرٹری اویس نورانی، حاجی حنیف طیب، مفتی منیب الرحمن اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔ رہنماﺅں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ پنجاب حکومت صاحبزادہ حامد رضا کی فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کرے۔
حامد رضا/ ٹیلیفون

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...