کٹھمنڈو( صباح نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سارک ممالک کا اتحاد پورے جنوبی ایشیا کیلئے بے حدضروری ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے وعدے پورا کرنا ہوں گے، اپنے دورہ نیپال کے موقع پر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت پورے جنوبی ایشیا کو خوشحال اور پرامن دیکھنا چاہتا ہے وہ سارک کو مزید متحد کرنے کا خواہاں ہے وہ مثبت کردار ادا کریگا، پاکستا ن بھارت کا اہم پڑوسی ملک ہے بھارت اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کےلئے پاکستان کو ان تمام وعدوں کو پورا کرنا ہوگاجو اس نے دہشت گردی روکنے کیلئے کئے ہیں۔ انہو ں نے الزام عائد کیا پاکستان نے دہشت گردی کو ہوا دے کر اپنے لئے مسائل پیدا کئے اور دہشت گردی اب خود پاکستان کیلئے وبال جان بن گئی ہے ۔
بھارتی وزیر خارجہ