لندن (اے این این) برطانیہ کے شہر آکسفورڈ دریائے ٹیمز میں ڈوبنے سے پاکستانی نژاد کمسن عون ڈوگر جاں بحق ہوگیا ہے۔ عون ڈوگر کے والد گلزار محمد کے مطابق ان کا بیٹا اپنے دوست کے ساتھ دریا میں نہانے کے لیے گیا تھا اور توازن برقرار نہ رکھنے کے سبب دریائے ٹیمز میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ہنس مکھ عون سکول کی کرکٹ ٹیم کا رکن اور فٹبال کا بھی کھلاڑی تھا۔ عون ڈوگر کے خاندان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
لندن/ ہلاک