لاہور + گکھڑمنڈی + فیروزوالہ(سٹاف رپورٹر + نامہ نگاران) ڈاکوﺅں اور چوروں نے صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کردیا۔ ٹاﺅن شپ میں نذیر سے 57 ہزار نقدی و موبائل، باغبانپورہ میں علی سے 42 ہزار نقدی و موبائل، لیاقت آباد میں ارشد اور وحدت کالونی میں شہباز سے4 ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ اقبال ٹاﺅن میں سعادت سے 2 لاکھ نقدی و موبائل، اچھرہ میں اجمل اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات،جوہر ٹاﺅن میں سلیم کے دفتر میں عملہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 80 ہزار کا چاول، نقدی اور موبائل ،کوٹ لکھپت میں صداقت اور فیملی سے 88 ہزار کی نقدی و موبائل، گارڈن ٹاﺅن میں عثمان، ہربنس پورہ میں ندیم کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ میں علی، ملت پارک میں علی،گرین ٹاﺅن میں منیب، سندر میںعمر، ہنجروال میں رحمان، جوہر ٹاﺅن میں کاشف، ماڈل ٹا¶ن میں ظفر نصیر آباد میں ناصر، اچھرہ میں سہیل، لیاقت آباد میں صابر، نشترکالونی میں جاوید، شمالی چھاﺅنی میں زین اور نواں کوٹ میں اختر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثنا گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق 4 کار سوار ڈاکو¶ں نے پٹرول پمپ میں داخل ہو کر گن مین سے اسلحہ چھین لیا۔ ٹک شاپ اور وہاں موجود گاہکوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل چھین لئے۔ 5 لاکھ کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر ناصر اور امین سے موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ رشیداور ملک شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ خاتون کا رکشہ گھر سے چوری ہو گیا۔گلفشان ٹاﺅن سے گھر میں داخل ہو کر چوروں نے ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا۔
ڈاکے