گوجرانوالہ: خصوصی عدالت میں سانحہ ڈسکہ کیس کی سماعت ملزم شہزاد وڑائچ کے وکیل کی تیاری کیلئے مہلت مانگنے پر یکم جولائی تک ملتوی

Jun 28, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں سانحہ ڈسکہ کیس کی سماعت کی ملزم سابق پولیس انسپکٹر شہزاد وڑائچ کے وکیل شہزادہ مظہر نے عدالت کے روبرو کیس کی سماعت کے حوالے سے مزید مہلت مانگتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ ابھی انکی جانب سے کیس کی تیاری نامکمل ہے جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے کیس کی سماعت کو یکم جولائی تک ملتوی کردیا۔
سانحہ ڈسکہ/ سماعت

مزیدخبریں