اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان پناہ گزین کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان تقریباً 16 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی کفالت کر رہا ہے اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افغان آبادی بکھری پڑی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ایک اہلکار نے ”اے پی پی“ کو بتایا 2002ءسے ہائی کمشن تقریباً 38 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پاکستان افغانستان واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کرچکا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کیلئے علاقائی حل کی حکمت عملی (ایس ایس اے آر) کے فریم ورک کے تحت مسئلے کے پائیدار حل، افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کیلئے سہ فریقی معاہدے اور حکومت پاکستان کی افغان پناہ گزینوں کیلئے قومی پالیسی کے تحت افغان پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
16 لاکھ افغان مہاجرین