کراچی میں ہیٹ سٹروک مزید چونتیس جانیں نگل گیا, شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ان گنت مریض زیر علاج

شہر قائد میں جان لیوا گرمی نے قیامت بپا کر رکھی ہے ، قاتل گرمی شہریوں میں موت بانٹ رہی ہے ، شہر قائد میں موسم میں بتدریج بہتری آنے کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ، گرمی سے متاثرہ ہزاروں افراد بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں -
شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مزید چونتیس افراد ہیٹ سٹروک کے باعث جان گنوا بیٹھے۔ نو روز کے دوران جناح ہسپتال میں تین سو ترپن،سول ہسپتال میں ایک سوبیالیس،کےایم سی اور عباسی شہید ہسپتال میں دوسواکتیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ نجی ہسپتالوں میں بھی ستائیس افراد کی جان گرمی کی وجہ سے گئی -
دوسری جانب کراچی کے متعدد مقامات پر ہیٹ سٹروک سینٹرز کام کر رہے ہیں ، اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد صوبائی حکومت خواب خرگوش سے بیدار ہو چکی ہے، صوبائی وزرا کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی خود سول ہسپتال کا دورہ کر کے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی ، تاہم اب بھی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث شہر کے مردہ خانوں میں اب بھی لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں -

ای پیپر دی نیشن