مکرمی! اس سال بھی حسب سابق بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اور 85 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کیلئے 20 فیصد اضافہ کی نوید دی گئی ہے۔ جو ماضی میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے غریب بوڑھے معذور لاچار اور بے بس لوگوں سے بھونڈا مذاق ہے جبکہ مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ مات کر دیئے ہیں لیکن ایم این اے، ایم پی اے جوکہ صاحب ثروت لوگ ہیں ان کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ کر کے انہیں نوازا گیا ہے یہ سراسر نا انصافی، ظلم، زیادتی اور اسلامی قوانین کے منافی ہے۔ (رب نواز صدیقی، پاک پتن شریف)