کراچی (اے این این) عبدالستار ایدھی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹیشن میں داخل، ان کی ڈائیلاسز ٹیوب کو تبدیل کرنے کیلئے جلد آپریشن کیا جائے گا۔ ٹیوب کی تبدیلی کا عمل سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹیشن میں ہوگا۔ عبدالستار ایدھی کی ڈائیلاسز ٹیوب خراب ہوگئی تھی جس سے انفیکشن ہوگیا۔ انفکیشن کے باعث ایک ہفتے سے ڈائیلاسز نہیں ہوا ۔ فیصل ایدھی کے مطابق عبدالستار ایدھی کو آپریشن کے لئے ایس آئی یو ٹی منتقل کر دیا گیا۔ ڈائیلاسز ٹیوب تبدیل کردی جائے گی۔ امید ہے شام تک عبدالستار ایدھی گھر واپس آجائیں گے۔