اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاناما لیکس کی تحقیقات کےلئے ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے تعین کےلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی تعداد 10 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کمیٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ