حجاج اللہ تعالی کے مہمان ہوتے ہیں تکلیف دینے والے کو وہ معاف نہیں کرتا:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے حج کرپشن کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ حجاج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں جو انہیں تکلیف اور اذیت پہنچائے اللہ اسے معاف نہیں کرتا، گزشتہ روز چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ حامد سعید کو ڈی جی حج کی تقرری کا اختیار نہیں تھا، حامد سعید کاظمی مذہبی سکالر ہیں، غلط فرد جرم عائد کی گئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مذہبی سکالر والی بات نہ کریں، مذہبی سکالرز تو آج کل ٹی وی پر بھی آ رہے ہیں، لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ منیٰ میں بدنظمی پر سعودی حکومت نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معاوضے کی رقم حجاج کو واپس کی، سعودی حکومت نے ازالہ کی رقم حامد سعید کاظمی کی کوششوں پر ادا کی۔ بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے اور جیل حکام کی رپورٹ آنے تک غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...