لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہورکے زیر اہتمام تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، اختر شاہ، رانا محمد منیر، توقیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواداری کے فقدان اور معاشرتی نا ہمواریوں کی وجہ سے عدم تشدد کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے یہ معاملہ خانگی زندگی سے لے کر معاشرتی ، معاشی، اور سیاسی معاملات میں گمبھیر صورتحال اختیار کر چکا ہے معاشرہ میں خواتین پر تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان قابل تشویش ہے خواتین پر جنسی درندگی، تیزاب گردی، جلانے ، غیرت کے نام پر قتل بھی تشدد کی بد ترین قسم ہے۔