ہمیشہ معیاری فلموں کو ترجیح دی : اداکارہ زری

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ زری نے مال روڈپرواقع مقامی ہوٹل پر افطار ڈنر کا اہتمام کیاجس میں فنکاروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر امجدصابری کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔اداکارہ زری کامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ میں رمضان المبارک میںاپنی فنی سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں۔ عیدکے بعد اپنی فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کروںگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری فلموں کو ترجیح دی ہے۔ افطارپارٹی میں شرکت کرنے والوں میں شاہد، منو بھائی،انور رفیع، بابر بٹ، شفق علی، لکی علی، اریشمہ،حسن عسکری ،شعیب عالم، محسن، جاوید رضا، شیبا بٹ، اظہر رنگیلا، شہزاد گجر، اقبال بھٹی، قندیل بلوچ، صنم خان اور دیگر شامل تھے ۔

ای پیپر دی نیشن