جیمراینڈ رسن کی انجری کا فائدہ پاکستانی بے بازوں کو ہو گا :مصباح الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشنز ہمارے بولرز کے لیے سود مند ہیں ، جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، انگلش کنڈیشن ہمارے بولرز کے لیے سازگار ہیں ، تاہم سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لیے مختلف ہے،پہلے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں ، ٹی20 اور ون ڈے کی نسبت ٹیسٹ سکواڈ میں زیادہ تجربہ کار بلے باز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن