جنوبی پنجاب صوبہ

Jun 28, 2018

بہاولپور صوبہ کا ابال وقفے وقفے سے اٹھتا رہتا ہے۔ جس کی کار سے جھنڈا اتر جاتا ہے ، یا ممبری خطرے میں پڑ جاتی ہے، وہ چھوٹے صو بوں کی کازکا چیمئپین بن کر میدان میں کود پڑتا ہے۔ سال چھ مہینے خوب ہلا گلا رہتا ہے اور پھر راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ منافقت کا یہ عالم کہ گذشتہ انتخابات سے ذرا پہلے پیپلز پارٹی نے مرکز میں اور ن لیگ نے صوبائی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ کی باقاعدہ قرارداریں پاس کیں۔ مگر محض دکھاوا ۔اگلے روز جنوبی پنجاب کے ہی ایک سابق رکن پارلیمنٹ کہہ رہے تھے کہ الگ صوبہ کا مطالبہ محض پریشر ٹیکنیک ہے جو اسلام آباد اورلاہورکی حکومتوں کو دباﺅ میں لانے کیلئے بوقت ضرورت استعمال ہوتی ہے۔

مزیدخبریں