بھارت نے آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی میچ 76رنز سے ہرادیا

Jun 28, 2018

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی میچ میں 76رنز سے ہرا دیا ۔ بھارت نے 5وکٹوں پر 208رنز بنائے ۔ روہت شرما نے 97اور شیکھر دھون نے 74رنز بنائے ۔ چیز نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 9وکٹوں پر 132رنز بناسکی ۔ شینن نے 60رنز کی اننگز کھیلی ۔ کلدیپ یادیو نے چار اور چھال نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کلدیپ یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں