3 ملکی ٹی 20 سیریز آسان نہیں ہو گی‘ زمبابوے کی کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں : سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے زمبابوے میں تین ملکی کرکٹ سیریز آسان نہیں ہوگی' ٹاس اہم رول ادا کرئے گا۔ لاہور میں دورہ زمبابوئے کی تیاری کیلئے جاری کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ زمبابوے کا دورہ کر چکا ہوں وہاں کی کنڈیشن کے بارئے میں بھی آگاہ ہوں۔ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کھیل رہے ہیں جس کی بنا پر اچھے نتائج بھی مل رہے ہیں۔ کافی عرصہ سے ہماری باولنگ ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے امید کہ دورہ زمبابوے میں بھی ہمارے باولر اچھا پرفارم کرینگے۔ کامران اکمل ڈمیسٹک میں اچھا پرفارم ضرور کر رہے ہیں لیکن ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے۔ پاکستان میں اچھا پرفارم کر کے کوئہ بھی واپس آ سکتا ہے۔ احمد شہزاد کے آوٹ ہونے کے بعد حفیظ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ اوپر کے نمبر کے ساتھ ان کی باولنگ سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ لڑکوں سے کہا ہے کہ جا مار کر کھیلیں۔ یاسر شاہ کی بھی اچھی واپسی ہوئی ہے جس کا ٹیم کو فائدہ ہو گا خاص طور پر یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے وہ اپنا ردھم حاصل کر لیں گے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا خہ ابھی کیرئر کا آغاز ہوا ہے کسی فارمیٹ کو چھوڑنے کا نہیں سوچ رہا۔ ذاتی طور پر بھارتی کپتان دھونی سے متاثر ہوں جس نے تینوں فارمیٹ میں اپنی ٹیم کو کامیاب کرایا ہے۔ نئے لڑکوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں تاکہ 2019 ورلڈ کپ لے لیے اچھی ٹیم بنا لی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولر عامر کی آرام کرنے کی مجھ سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے پاس نوجوان باولرز موجود ہیں جن کو باری باری آزمایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کا پریشر ضرور ہوتا ہے تاہم میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ ایک آدھ سیریز میں اچھا پرفارم نہیں کر سکا۔ اب کوشش ہے کہ نمبر چار پر بیٹنگ کیا کروں۔ صاحبزادہ فرحان اچھا کڑکا ہے اسے بھی موقع دیا جائے گا۔ تاہم حفیظ اور فخر زمان کے کمبی نیشن کو آزمایا جائے گا۔ زمبابوے کی کنڈیشنز حیران کن ہوسکتی ہیں۔ کپتانی کا پریشر ضرور ہوتا ہے تاہم میری کوشش ہوگی کہ بیٹنگ اور کیپنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

ای پیپر دی نیشن