لاہور (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کیلئے اس میچ سے قبل اور ایک موقع پر میچ کے دوران بھی اگلے مرحلے تک پہنچنا کچھ مشکل دکھائی دینے لگا تھا لیکن وہ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا۔ 2002 کے ورلڈ کے ابتدائی راو¿نڈ میں ہی باہر ہونے کے بعد ارجنٹائن نے لگاتار چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آو¿ٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔تاہم لیونل میسی کی ٹیم کے لیے یہ اتنا بھی آسان نہیں تھا۔ نائجیریا نے میچ کے پہلے ہالف میں گول کھانے کے بعد دوسرے ہالف میں جس طرح سے واپسی کی اور پینلٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کیا وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ تاہم ایک سخت مقابلے کے بعد انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح ورلڈ کپ میں ان کا سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔میچ کے بعد لیونل میسی نے کہا کہ ہمیں بہت مشکل ہوئی۔ بہت کچھ داو¿ پر لگا تھا۔ تسکین ملی ہے، تسکین ہم سب کے لیے۔ ہم نے نہیں سوچا تھا کہ ہمیں اتنی مشکل ہوگی۔پہلے میچ میں گول نہ کرنے کا افسوس تھا ‘اگر میچ میں شکست ہوجاتی تو ناک آﺅٹ مرحلے سے باہر ہوجاتے ۔ تمام کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کی حکمت عملی تیار کر رکھی تھی ۔ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا ‘ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی ٹیم آسان نہیںہوتی ہے ۔ ناک آﺅٹ مرحلے میںبھی جیتنے کی کوشش کرینگے ۔روس میں جاری اس ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچوں میں ایک بھی گول نہ کرنے والے اور پھر پینلٹی پر بھی گول کرنے کا موقع گنوانے والے لیونل میسی نے نائجیریا کے خلاف میچ میں نہ صرف اپنا پہلا گول کیا بلکہ ورلڈ کپ 2018 کا 100واں گول بھی ان کے نام رہا۔یہی نہیں لیونل میسی سابق سٹار فٹبالر ڈیئگو میراڈونا اور گیبریئل بٹسٹوٹا کے بعد ارجنٹائن کے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے تین مختلف ورلڈ کپ مقابلوں میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔تاہم نائجیریا کے خلاف کھیلے گئے اس میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹائن کی جانب سے مارکوس روہو گول نہ کرتے تو شاید ارجنٹائن ورلڈ کپ سے باہر ہو جاتا۔
سب کچھ داﺅ پر لگا تھا‘ حالات مشکل تھے‘ جیت سے تسکین ملی : میسی
Jun 28, 2018