ٹرافیوں سے زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں:سرینا ولیمز

Jun 28, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) معروف ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی بہ نسبت بچوں کی زیادہ خواہشمند ہیں اور ان کی خاطر ریٹائر منٹ لینے پر بھی تیار ہیں۔معروف عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرینا کا کہنا تھا کہ بچوں کی خاطر وہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں، اس سے باتیں کرتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حمل سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش بھی سی سیکشن سرجری کے ذریعے ہوئی ہے۔کھیل میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں جتنی دیر تک کھیل سکتی ہوں کھیلتی رہوں گی ۔

مزیدخبریں