اداکار ڈینیئل ڈوئیل جیل میں مردہ پائے گئے

Jun 28, 2018

لاس اینجلس (آن لائن)مشہور ٹی وی کرائم ڈرامہ لو ہیٹ کے اداکار ڈینیئل ڈوئیل کی مشتبہ طور پر دوا زیادہ مقدار میں استعمال
کرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔مشہور ٹی وی کرائم ڈرامہ لوہیٹ کے اداکار ڈینیئل ڈوئیل کی مشتبہ طور پر دوا
زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔اداکار ماﺅنٹ جوائے جیل میں قید کاٹ رہے تھے لیکن 10روز قبل اپنے سیل میں بغیر کسی حرکت حالت میں پائے گئے۔ڈینیئل جو منشیات فروشی کے جرم میں ایک برس کی قید کاٹ رہے تھے، 15جون کی صبح دروازے ان لاک ہونے کے بعد اس حالت میں پائے گئے۔ جیل انتظامیہ کو احساس ہوا کہ ڈینیئل کی حالت تشویش ناک ہے۔ افسران ان کی مدد کیلئے گئے اور ڈاکٹروں کو بلایا گیا۔ موقع پر ڈینیئل کی حالت بہتر ہوگئی۔ڈاکٹر انہیں بعد میں ہسپتال لے گئے۔وہ جب سے لائف سپورٹ مشینوں پر تھے لیکن صبح ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں