ہاکی چیمپئنز ٹرافی : پاکستان آج ارجنٹائن کا مقابلہ کرے گا

Jun 28, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلہ میںآج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بھارت اور بیلجیئم کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ تیسرے میچ میںمیزبان ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ٹورنا منٹ کے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ آسٹریلوی ٹیم نے کھیل کے چھٹے منٹ میں گول کر کے سبقت حاصل کی جسے بھارت نے دسویں منٹ میں گول کر کے برابر کردیا ۔ آسٹریلوی ٹیم نے پندرہویں منٹ میں دوسرا گول کر کے برتری حاصل کی اور 33ویں منٹ گول کرکے اسے مزید بہتر کر لیا ۔ بھارت کی طرف سے دوسرا گول کھیل کے 58ویں میں منٹ کیا ۔ ایونٹ میں تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیل لئے ہیں ۔ آسٹریلیا سات پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ ہالینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ‘بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ‘ارجنٹائن چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بیلجیئم دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کا کوئی پوائنٹ نہیںاور آخری پوزیشن ہے ۔ بیلجیئم اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں ۔

مزیدخبریں