کراچی کو صاف پانی فراہمی کے دعوے دار پنجاب میں کرپشن کا حساب دیں:تمکین آفتاب ملک

Jun 28, 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ کراچی کو صاف پانی فراہم کرنے والے پنجاب کی صاف پانی کمپنی کا پہلے حساب دیں،صاف پانی کمپنی سیکنڈل پوری شریف فیملی نیب سے فرار ہے،پانچ سال تک شہباز شریف نے اپنوں کو نوازنے کیلئے 56 کمپنیاں بنائی جس میں لاکھوں روپے شرینی کی طرح بانٹے گئے ہیں اب ان کا حساب دینے کی باری آئی تو راہ فرار تلاش کررہے ہیں،ن لیگ نے ملک کو بحرانوں اور قرضوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ترقی کے دعوے صرف اشتہاری مہم تک ہی محدود رہے ہیں۔، اب پنجاب کی عوام کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

مزیدخبریں