بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان سے متصل پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے آنیوالے شدت پسندوں کا حملہ‘ فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ گربز چیک پوسٹ پر سرحد پار سے آنیوالے شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی احتشام شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد افغانستان کی طرف بھاگ گئے شہید سکیورٹی اہلکار کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے آبائی گاﺅں پہنچا دیا گیا۔
شوال / اہلکار شہید
شوال میں چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کا حملہ‘ سکیورٹی اہلکار شہید
Jun 28, 2018