الیکشن کمشن نے عدلیہ‘ سفارتکاروں‘ مسلح افواج میں تقرریوں پر پابندی اٹھا لی

Jun 28, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرریوں پر سے پابندی اٹھالی گئی۔ الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاءآفیسرز کی بھرتیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ عدلیہ میں چیف جسٹس صاحبان کی مرضی سے تقرریاں وتبادلے ہوسکیں گے۔ پابندی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کی درخواست پر کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے عدلیہ‘ سفارتکاروں، مسلح افواج میں تقرریوں پر پابندی اٹھالی۔
وائس چانسلرز/ پابندی

مزیدخبریں