اوکاڑہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے اپنے سابق صوبائی صدر منظور وٹو کے مدمقابل امیدوار نامزد کر دیا۔ این ا ے 144سے میاں منظور احمد خان وٹو نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور میاں منظور وٹو نے اپنی سیاسی پارٹی سے ٹکٹ کے لئے درخواست بھی نہ دی جس پر پی پی نے یہاں سے ٹکٹ کے خواہش مند ملک شہزاد نول کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ہے۔
وٹو
منظور وٹو آزاد امیدوار، پی پی نے این اے 144 سے شہزاد نول کو ٹکٹ دیدیا، سابق صوبائی صدر نے درخواست بھی نہیں دی تھی
Jun 28, 2018