سپریم کورٹ کا سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے حکم پر قائم سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کیلئے سلیم بیگ کا نام پیش کردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرچ کمیٹی کے معتبرلوگوں کاانتخاب غلط نہیں ہوسکتا۔عدالت نے سلیم بیگ کابطورچیئرمین پیمرانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ چیئرمین پیمراکی تعیناتی کانوٹیفکیشن 2 روزمیں جاری کیاجائے۔
چیئرمین پیمرا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...