نوازشریف کی عدم موجودگی‘ انتخابی مہم کے لئے نئی حکمت عملی تیار

Jun 28, 2018

اسلام آباد (ابرار سعید‘ دی نیشن رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو مو¿ثر انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پلارٹی کی اعلیٰ قیادت میں بعض رہنماﺅں کا خیال ہے نوازشریف کی عدم موجودگی سے انتخابی مہم متاثر ہوگی جس کے نتیجے میں کچھ نشستیں بھی ہاتھ سے جاسکتی ہیں، اگر نوازشریف انتخابی مہم کی قیادت کریں تو ایسے نقصان سے بچا جاسکتا ہے لیکن دوسری طرف نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہونے تک لندن سے واپس آنے کی پوزیشن میں نہیں۔ پارٹی قیادت غور کر رہی ہے کہ اگر نوازشریف اور مریم نواز اگلے ماہ کے وسط تک نہیں آتے تو الیکشن مہم کے آخری مراحل میں لندن سے ویڈیو لنک خطاب کا بندوبست کیا جائے۔
حکمت عملی

مزیدخبریں