مریم نواز این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی جہاں پارٹی کہے گی مقابلہ کروں گی: لیگی رہنما

Jun 28, 2018

لاہور‘لندن (خصوصی رپورٹر+ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف این اے 127سے ہی الیکشن لڑیں گی جبکہ این اے 125سے امیدوار پرویز ملک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے ہی مریم نواز شریف کو این اے 127سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کا حلقہ 125لکھا گیا۔ شہبازشریف نے بدھ کو این اے 127سے امیدوار کی حیثیت سے ان کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا پارٹی جہاں کہے گی وہاں لڑوں گی۔ میرا حلقہ تبدیل نہیں ہوا‘ میرے حلقے کا اعلان اب ہوا ہے۔
مریم/این اے 127

مزیدخبریں