نوازشریف نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا‘ عمران : لاہور پہنچ گئے‘ ناراض کارکنوں کا رہائش گاہ کے باہر احتجاج

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ شب دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ اپنی بیگم کے ساتھ زمان پارک میں نوتعمیر شدہ گھر پہنچے تو سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔ عمران خان لاہور میں قیام کے دوران اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ بھی کریں گے۔ لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جبکہ ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکنوں سے ملکر انکے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلہ میں انکی آج ولید اقبال کی قیادت میں لاہور کے سابق عہدیداروں سے ملاقات ہو گی۔ عمران کی آمد پر پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کیلئے عمران خان کی لاہور میں رہائش زمان پارک پہنچ گئے۔ کارکنوں نے رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ کارکن ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے سے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود نے عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں تحریک کو نقصان پہنچایا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمہوری تحریک چل رہی ہے ، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، گورنر راج کے نفاذ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوگا۔ عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود نے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوگا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمہوری تحریک چل رہی ہے، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے کوششیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کےلئے آواز اٹھائیں گے، نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں تحریک کو نقصان پہنچایا ہے ۔
عمران

ای پیپر دی نیشن