راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے گرفتار امیدوار قمر الاسلام کے بچے انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان میں آ گئے۔ نیب نے قمر الاسلام کو گرفتار کر لیا ہے۔ بہن نے بھی بھائی کے ساتھ سیاسی محاذ سنبھال لیا ہے۔ قمر الاسلام کے بیٹے 11 سالہ سالار نے آر او کو والد کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا۔ سالار نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیغام دیدیا کہ مضبوط انتخابی مہم چلائیں۔ چودھری نثار کو کوئی پیغام نہیں۔ سالار اعظم جلوس کی صورت میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے یہاں پہنچے تھے جبکہ جلوس میں شامل گاڑیوں کی وجہ سے جناح پارک کے سامنے دوطرفہ ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تھی۔ اس موقع پر کارکنوں نے ”گو نثار گو“ کے نعرے لگائے۔
بچے مہم
نثار کے مدمقابل گرفتار لیگی امیدوار کے بچے انتخابی مہم چلانے میدان میں آ گئے
Jun 28, 2018