لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صاف پانی کرپشن کیس میں پیشی یقینی بنانے کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 5جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس وصول کرانے کیلئے خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او کے ذریعے شہباز شریف کو نوٹس کی سروس یقینی بنائی جائے۔نیب نے ایس ایچ او کو نوٹس سروس کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کروا کر 4جولائی سے پہلے رپورٹ جمع کرائی جائے۔ نیب نے شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ان کی ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر وصول کرانے کا حکم دیا۔
صاف پانی کیس