اسلام آباد + لاہور (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بدھ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ بدھ سے دو ماہ تک ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 زیر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، لاو¿ڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ سٹون کرشنگ کرنے ہاو¿سنگ سکیموں کو ایڈورٹائزمنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، مذہبی حوالے سے وال چاکنگ یا بینرز لگانے پر پابندی ہو گی۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا‘ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنائیں۔لاہور پولیس عام انتخابات کو پُر امن ماحول میں انعقاد پذیر کروانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو جلسے جلوسوں کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
دفعہ 144 نافذ